عمران خان اور حکومت کے درمیان ڈیل کی افواہیں بے بنیاد قرار

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان اور حکومت کے درمیان کسی بھی قسم کی ڈیل کی سختی سے تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں بات چیت کی پیشکش کی جسے خوش آمدید کہا گیا، لیکن یہ فیصلہ عمران خان اور پارٹی سے مشاورت کے بعد ہی ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی نجی باتیں کبھی ظاہر نہیں کی گئیں۔

ان کے بچے، قاسم اور سلیمان، ان سے رابطے میں ہیں اور وہ بھی واضح کر چکے ہیں کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان ایک ناجائز قید میں ہیں اور سیاسی مسائل کا حل صرف بات چیت سے نکل سکتا ہے، کوئی خفیہ معاہدہ نہیں کیا جا رہا۔