پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کے لیے بنگلادیش کے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شکیب الحسن کو لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ وہ ڈیرل مچل کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنیں گے، جو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔
لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر ثمین رانا نے شکیب الحسن کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ٹیم کے لیے ایک قیمتی اضافہ ہوں گے۔ شکیب 17 مئی کو اسلام آباد میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
شکیب الحسن نے قلندرز کے ساتھ کھیلنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل میں اپنی ٹیم کی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔
