پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 26 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے اور میچ کا آغاز رات 8 بجے ہوا۔ میچ سے قبل ایک مختصر مگر باوقار تقریب میں انڈین حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، جس کے بعد اسٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس موقع پر فضا پرجوش اور وطن پرستی کے جذبے سے سرشار تھی۔
