پی ایس ایل 10 کی انعامی رقم کا اعلان: جیتنے والی ٹیم کو کتنا ملے گے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 10 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ جیتنے والی ٹیم کو 5 لاکھ امریکی ڈالر جبکہ رنر اپ کو 2 لاکھ امریکی ڈالر ملیں گے۔ پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کا دسویں ایڈیشن کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوگا۔

پی ایس ایل 10 کے دوران 34 میچز کھیلے جائیں گے اور 18 مئی تک جاری رہیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور 13 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان، اور شاہین شاہ آفریدی پچھلے سیزن کی طرح اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے جبکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت نئے کپتانوں ڈیوڈ وارنر اور سعود شکیل کے ہاتھ میں ہوگی۔