فٹنس مسائل: کراچی کنگز کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا سلسلہ بدستور جاری

فاسٹ بولر فواد علی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث آئندہ میچز سے باہر ہو چکے ہیں، ان کی جگہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کو ایمرجنگ کیٹیگری میں دوبارہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ سعد بیگ پہلے ہی اس سیزن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور خاص طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف متاثرکن اننگز کھیل کر توجہ حاصل کی تھی۔
دوسری جانب، فاسٹ بولر ایڈم ملن بھی گھٹنے کی انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں، جن کی جگہ شاہنواز دہانی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
یہ تبدیلیاں کراچی کنگز کے فٹنس چیلنجز کے باوجود ان کے کمبی نیشن کو بہتر بنانے کی کوشش کا حصہ ہیں تاکہ وہ باقی ماندہ میچز میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔