شاہین کی پچ سے متعلق پیشگوئی غلط ثابت، وارنر کا دلچسپ تبصرہ

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے لاہور قلندرز کے قائد شاہین شاہ آفریدی کی پچ کے بارے میں کی گئی پیشگوئی پر دلچسپ تبصرہ کیا۔ 

قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز نے 4 وکٹوں سے فتح حاصل کی، جس کے بعد وارنر نے کہا کہ شاہین نے کہا تھا کہ پچ اسپن کرے گی، لیکن تین میچوں میں ایک گیند بھی نہیں گھومی۔ 

بارش سے متاثرہ 15 اوورز کے میچ میں لاہور قلندرز نے 160 رنز بنائے، جہاں محمد نعیم اور فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کی، تاہم کراچی کنگز نے 168 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا۔ 

وارنر نے کہا کہ ہم نے اسپن بولنگ کے بجائے فاسٹ بولرز پر اعتماد کیا، جس کا ہمیں فائدہ ہوا، جبکہ عرفان خان نیازی کی زبردست اننگز نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔