بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔
جمعہ کے روز، ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 36 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ کارنامہ آئی پی ایل کی 17 سالہ تاریخ میں کسی بھی کپتان نے نہیں کیا تھا۔ لکھنو سپر جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے، جبکہ ممبئی انڈینز کی ٹیم 204 رنز کے ہدف کے جواب میں 191 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح، لکھنو سپر جائنٹس نے ممبئی انڈینز کو 12 رنز سے شکست دے دی۔