نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دے کر کلین سوئپ کر دیا۔

ماؤنٹ مونگانوئی میں ہونے والے اس میچ میں خراب موسم کی وجہ سے دونوں اننگز کو 42 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے، جس میں مائیکل بریسویل 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 40 اوورز میں 221 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کے بین سیئرز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بابراعظم نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔