پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی میں بدترین ریکارڈ

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 9 وکٹوں سے شکست کھا کر اپنی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم کر دیا۔
نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ میں 92 رنز کا ہدف محض 10.1 اوورز میں حاصل کر کے 5 میچز کی سیریز میں برتری حاصل کی۔
یہ شکست گیندوں کے اعتبار سے پاکستان کی بدترین شکست ہے، جس نے 2018 میں
آسٹریلیا کے خلاف بننے والا ریکارڈ توڑ دیا۔