باؤنڈری لائن پر بابراعظم کا ننھی مداح سے ہاتھ ملانے کا دلکش لمحہ

قومی کرکٹر بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران ایک چھوٹی مداح کی خواہش پوری کر کے سب کے دل جیت لیے۔

ہیملٹن میں کھیلے گئے اس میچ میں اگرچہ ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کرتے ہوئے بابر نے ننھی مداح کے ساتھ ہاتھ ملا کر اس کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ خوبصورت لمحہ ایک ویڈیو میں قید ہو گیا اور وائرل ہو گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھی مداح باؤنڈری لائن کے قریب آ کر ہاتھ بڑھاتی ہے، جس پر بابر نے خوشی خوشی اس کا ہاتھ تھاما۔ بعد میں وہ اپنی فیملی کے پاس جا کر اس خوشگوار لمحے کو شیئر کرتی ہے۔