تیسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف

میزبان نیوزی لینڈ نے3 ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کا آخری میچ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جا رہا ہے،گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔

ماؤنٹ مونگانوئی میں گزشتہ روز بارش ہوتی رہی جس کی وجہ سے آؤٹ فیلڈ گیلی تھی۔

تقریباً 2 گھنٹے تاخیر کے بعد ٹاس ہوا اور پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

میچ تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ سے اسے 42 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی اننگز

نیوزی لینڈ نے مقررہ 42 اوورز میں 8 وکٹ پر 264 رنز بنائے،  کپتان مائیکل بریسویل 59 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ماریو نے 58 رنزکی اننگز کھیلی جبکہ  ڈیرل مچل 43 اور ہینری نکلز نے 31 رنز بنائے۔

 پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔نسیم شاہ 2،فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے 1،1  کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تیسرے ون ڈے کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تین ون ڈےمیچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔