پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور،کراچی اور ملتان میں اکیڈمیز مکمل فعال کرنےکا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق تینوں شہروں کی اکیڈمیز میں سال بھر مختلف پروگرامز جاری رہیں گے، ایج گروپ پاتھ ویز پروگرام کو خاص طور پر توجہ دی جائے گی، نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بینچ اسٹرینتھ پر کام کیا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پرفارمرز کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رکھا جائے گا ، کوچز ان پر کام کریں گے، ملتان میں انڈر 19کرکٹرزکو تربیت دےکر آئندہ ورلڈ کپ کے لیے تیار کیا جائے گا، کراچی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اور دیگر ممکنہ کھلاڑی کی تربیت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ویمن کرکٹرزکو رواں برس ورلڈ کپ اور آئندہ برس کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے تیار کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔