بھارتی حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مشہور فرنچائز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں بند کر دیے ہیں۔
فرنچائز کے ترجمان کے مطابق، فیس بک اور انسٹاگرام کے پیجز بھارتی ناظرین کے لیے بلاک کر دیے گئے ہیں، لیکن اس اقدام کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوئی۔
لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا چینلز دنیا بھر میں کافی مقبول ہیں، اور ان کی مجموعی ویورشپ 264 ملین سے زیادہ ہے۔