پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتری ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے، جبکہ پشاور زلمی کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے اپنے دونوں میچز جیتنے ہوں گے۔
کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے 10، جبکہ لاہور قلندرز کے 9 پوائنٹس ہیں۔ ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے