ویسٹ ایشیا بیس بال کپ: دفاعی چیمپئن پاکستان کی شاندار فتح

پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 10-6 سے شکست دے دی۔

دفاعی چیمپئن پاکستان کی جانب سے عبدالرازق، عاشر عباس، محمد ریحان اور سعید اختر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔

بنگلادیش کی مسلسل دو شکستوں کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں جگہ یقینی ہو گئی ہے۔

پاکستان اپنا اگلا میچ کل میزبان ایران کے خلاف کھیلے گا، جہاں وہ اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔