شکیب کے بعد ایک اور بنگلادیشی آل راؤنڈرلاہورقلندرز کے سکواڈ میں شامل

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل سیزن 10 کے پلے آف مرحلے کے لیے بنگلادیش کے آل راؤنڈر مہدی حسن میراز کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے انہیں این او سی جاری کر دیا گیا ہے اور ان کی لاہور آمد منگل کو متوقع ہے۔
پی ایس ایل کے پلے آف میچز بدھ سے شروع ہو رہے ہیں اور لاہور قلندرز جمعرات کو ایلیمینیٹر میچ میں ایک نامعلوم ٹیم کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ مہدی حسن نے لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل ایک اعلیٰ معیار کی لیگ ہے اور وہ پرفارم کر کے دوبارہ قومی ٹیم میں واپسی کے خواہاں ہیں۔
یاد رہے کہ قلندرز اس سے قبل کئی غیر ملکی کھلاڑیوں سے محروم ہو چکی ہے جن میں ڈیوڈ ویزے، سیم بلنگز، اور سکندر رضا شامل ہیں۔ شکیب الحسن اور بھانوکا راجپکسا کو ان کی جگہ شامل کیا گیا تھا۔