پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دوران پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جانے والا گروپ مرحلے کا میچ خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید آندھی اور طوفانی بارش کے باعث میچ کا ٹاس مقررہ وقت پر نہ ہو سکا۔ بارش رکنے کے بعد پچ کو کور سے ہٹایا گیا اور امپائرز کی جانب سے معائنے کے بعد میچ کا دورانیہ کم کرکے 13،13 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق لاہور قلندرز 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف مرحلے میں اپنی جگہ بنا چکی ہیں۔
