بھارت میں رئیس کے پوسٹرز سے تصویر ہٹانے پر ماہرہ خان کا بے باک ردعمل

پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے بالی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو فلموں کے پوسٹرز اور میوزک البمز سے ہٹا دیا، جس پر اداکارہ ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آیا۔

ماہرہ خان، جو فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں، نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں اس اقدام پر کوئی افسوس نہیں ہوا بلکہ وہ اس پر ہنس پڑیں۔

اداکارہ نے اسے ایک "چھوٹی اور احمقانہ حرکت" قرار دیا اور کہا کہ اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔