8 روز سے لاپتہ نوجوانوں کی لاشیں مل گئیں، اہل خانہ غم سے نڈھال

گلگت سے سکردو جاتے ہوئے 8 روز سے لاپتہ ہونے والے گجرات کے 4 نوجوان سیاحوں کی لاشیں برآمد ہو گئی ہیں۔

یہ نوجوان ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور سیر و سیاحت کے لیے گلگت بلتستان گئے تھے۔

پولیس کے مطابق ان کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں چاروں نوجوان مبینہ طور پر جان کی بازی ہار گئے۔

حادثہ تھانہ ستک کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس اور ریسکیو کی مشترکہ ٹیم گاڑی تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم دشواری کا سامنا ہے۔