بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کیا شرائط ہیں؟ علیمہ خان کا سوال

اسلام آباد: عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کو واضح کرنا چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کیا شرائط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں، مگر حکومت کو سامنے آ کر بات کرنی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ دو سال سے یہ واضح نہیں ہو رہا کہ حکومت کیا مطالبہ کر رہی ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہم دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، اور حکومت کو بھی خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت Give and Take کرنا چاہتی ہے، تو ہمیں بتایا جائے کہ بانی پی ٹی آئی کو کیا دینا ہوگا اور حکومت کو کیا چاہیے۔