پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا اور علشبہ انجم اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مقدس فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔
جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے حج کے سفر کی ویڈیوز شیئر کیں، جس میں انہیں اپنی ہمشیرہ علشبہ انجم اور والدین کے ساتھ سعودی عرب روانہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ کچھ صارفین نے میک اپ اور اسپانسر شپ سے متعلق سوالات بھی اٹھائے۔
جنت مرزا کے انسٹاگرام پر 6.1 ملین اور ٹک ٹاک پر 25.6 ملین فالورز ہیں، اور وہ اپنی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور فوٹو شوٹس کی وجہ سے مشہور ہیں۔