وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق بجٹ میں نان فائلرز کے یومیہ 50 ہزار سے زیادہ رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جس کے تحت ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھ کر 1.2 فیصد ہو سکتی ہے۔
مزید برآں، 850 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے مطابق مقامی تیار کردہ گاڑیوں پر جی ایس ٹی کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا امکان ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق بینک ڈیپازٹس، بچت اسکیموں، کیپیٹل گین اور منافع پر بھی ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ سپر ٹیکس کی شرح میں کمی پر غور کیا جا رہا ۔ہے