کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1573 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 120450 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 813 پوائنٹس کمی کے ساتھ 118877 پر بند ہوا تھا، تاہم آج مارکیٹ میں نمایاں بہتری آئی۔
ماہرین کے مطابق بجٹ سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔