’مسک کیلئے نیک خواہشات ہیں‘، کیا ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان برف پگھل رہی ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک صحافی نے ایلون مسک کے وائٹ ہاؤس میں منشیات لانے سے متعلق سوال کیا جس کا امریکی صدر نے محتاط جواب دیا۔

ٹرمپ نے کہاکہ میں بالکل نہیں جانتا اور نہ ہی سمجھتا ہوں کہ مسک منشیات لاتے تھے، ایلون مسک کےساتھ اچھا تعلق تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے لیے نیک خواہشات ہیں، ایلون مسک سےفون پربات کرنےکا نہیں سوچا مگر میں تصورکرسکتاہوں کہ ایلون مسک مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر نے تصدیق کی کہ اسٹار لنک اچھی سروس ہے، اسے بند نہیں کریں گے۔