چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی، جہاں انہیں بھرپور پذیرائی ملی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل نے اوورسیز پاکستانیوں کو وطن کے اصل سفیر قرار دیا اور ان کی ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں کامیابیوں کو سراہا۔
انہوں نے روابط کے تسلسل اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کیا جا سکے۔
اوورسیز پاکستانیوں نے آپریشن بنیانِ مرصوص / معرکۂ حق میں پاک فوج کی بہادری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
یہ ملاقات ایک نئے عزم اور جذبے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جہاں فیلڈ مارشل اور اوورسیز پاکستانیوں نے محفوظ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔