وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے وفد کی ملاقات
ملاقات میں پیکا ایکٹ، باقاعدگی سے شائع نہ ہونے والے ڈمی نیوز پیپرز کے خاتمے، پرنٹ میڈیا کو ادائیگیوں، جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا
پیکا قانون مستند صحافیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، عطاء اللہ تارڑ
مشاورت اور مزید بہتری پر یقین رکھتا ہوں، رولز کے بارے میں تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا، عطاء اللہ تارڑ
پیکا قانون پر صحافتی تنظیموں سے مشاورت کو تیار ہیں، عطاء اللہ تارڑ
پیکا قانون کے حوالے سے صحافیوں اور متعلقہ وزارت کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کیا جائے گا، عطاء اللہ تارڑ
باقاعدگی سے شائع نہ ہونے والے ڈمی نیوز پیپرز کے خاتمے کے حوالے سے کمیٹی قائم کر دی ہے، عطاء اللہ تارڑ
پرنٹ میڈیا کو امسال واجبات کی مد میں ادائیگیاں کی جائیں گی، عطاء اللہ تارڑ
جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشں جلد کام شروع کر دے گا، عطاء اللہ تارڑ
پیکا ایکٹ کا اصل مقصد صحافت کے لبادے میں چھپے نام نہاد اور جعلی صحافیوں کو قانون کے دائرے میں لانا ہے، عطاء اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران قومی مفاد میں میڈیا کے کردار کو سراہا
قومی سلامتی اور ریاستی موقف کے تحفظ میں میڈیا نے بالغ نظری کا مظاہرہ کیا، عطاء اللہ تارڑ
پاکستانی میڈیا نے درست معلومات کی ترسیل اور افواہوں کے تدارک میں موثر کردار ادا کیا، عطاء اللہ تارڑ
مشکل حالات میں میڈیا کی طرف سے قومی یکجہتی کا پیغام قابل تحسین ہے، عطاء اللہ تارڑ
آزادی صحافت جمہوری نظام کی روح ہے، عطاء اللہ تارڑ
حکومت صحافیوں کے تحفظ، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ سہولتوں کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے، عطاء اللہ تارڑ
میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ میڈیا کو درپیش چیلنجز کا ادارہ جاتی حل نکالا جائے، عطاء اللہ تارڑ
سی پی این ای کے وفد نے وزارت اطلاعات و نشریات اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بروقت اور مصدقہ معلموات کی فراہمی پر ان کے کردار کو سراہا
وزارت اطلاعات نے معلومات کی بروقت اور مستند فراہمی یقینی بنا کر اطلاعات کی روانی کو موثر اور مربوط رکھا جو قابل ستائش ہے، سی پی این ای
سی پی این کے وفد نے صحافیوں کے تحفظ، معلومات تک رسائی اور صحافت کے پیشہ ورانہ ماحول کی بہتری سے متعلق تجاویز دیں
وفاقی وزیر اطلاعات نے سی پی این ای کے وفد کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی
صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، عطاء اللہ تارڑ
میڈیا نمائندوں کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دے کر درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، عطاء اللہ تارڑ
وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی ملاقات میں موجود تھے