عالمی حالات کے پیش نظر عمران خان کا بڑا فیصلہ! احتجاجی تحریک دو ہفتوں کے لیے مؤخر

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے عالمی حالات کے باعث احتجاجی تحریک دو ہفتوں کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نورین نیازی نے بتایا کہ عمران خان نے موجودہ عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاجی تحریک ملتوی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عالمی حالات کے بارے میں مکمل معلومات تھیں اور ان کا مؤقف ہے کہ پاکستان کو اس وقت متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے بھی اس فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا اسرائیل کے بارے میں مؤقف پوری دنیا جانتی ہے۔