کورونا وائرس کا شکار اداکارہ روبینہ اشرف آئی سی یو منتقل

 کورونا وائرس کا شکار پاکستان کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف کو طبیعت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

60 سالہ اداکارہ روبینہ اشرف میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔ اداکارہ کو کورونا وائرس کے باعث سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا۔

روبینہ اشرف کی طبیعت خرابی کی خبر سن کر شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی ہے۔ ندا یاسر اور یاسر نواز جو خود بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں نے روبینہ اشرف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی صحت کے لیے دعا کی۔


ہمایوں سعید، ماہرہ خان، منشا پاشا، انجلین ملک اور علی رحمان خان سمیت متعدد شوبز سٹارز روبینہ اشرف کے لیے دعا گو ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔