پشاور میں مسروقہ گاڑیوں کا لین دین کرنے والا گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مسروقہ گاڑیوں کا لین دین کرنیوالے گروہ کا سراغ لگا کر مرکزی سرغنہ سمیت دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گرفتار گروہ مسروقہ گاڑیوں کے چیسز نمبرز تبدیل کرنے کے بعد جعلی کاغذات بناکر سادہ لوح شہریوں کو فروخت کرتے تھے ملزموں نے ابتدائی تفتیش کے دوران پنجاب اور ملک کے دوسرے شہروں سے قیمتی گاڑیاں سرقہ کرکے جعلی کاغذات بنا کر فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے دو عدد مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں 

ایس پی سٹی محمد شعیب کو اطلاع ملی تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں چند مشکوک افراد موجود ہیں جس پر ڈی ایس پی سبر ب احتراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین نے فوری کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر موجود افراد نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی تاہم تعاقب کرکے نوسر باز گروہ کے سرغنہ عبدالوہاب ولد زاہد علی سکنہ خزانہ شوگر ملز کوگرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے سرکاری نمبر پلیٹ لگی موٹر کار برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی نشاندہی پر مزید دوعددمسروقہ گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ملک کے مختلف شہروں سے قیمتی گاڑیاں سرقہ کرکے جعلی کاغذات اور انجن و چیسز نمبرات تبدیل کرنے کے بعد سادہ لوح شہریوں کوفروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔