پشاور۔ تھانہ گلبہار کے علاقہ بیرون لاہوری گیٹ حسین آباد سے اسلحہ کی نوک بیٹے سمیت اغواء ہونیوالی شادی شدہ خاتون کو مغوی بچے سمیت بحفاظت بازیاب کرالیا جبکہ پولیس نے 4 رکنی گروہ گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونیوالی دو موٹر سائیکلیں ٗ گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا ملزموں نے مغویہ خاتون کی بازیابی کے عوض 55 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا اس ضمن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی سٹی محمد شعیب نے ڈی ایس پی گلبہار سجاد حسین اور ایس ایچ او گلبہار احمد اللہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ 7 جون کو زوجہ ریاض علی شاہ نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کے بیٹے کا قاسم نامی شخص جو ان کا رشتہ دار بھی ہے کیساتھ لین دین کا تنازعہ چلا آر ہا ہے
وقوعہ کے روز قاسم نے اپنے ساتھیوں صابر ٗ ارشد اور باسط کیساتھ ملکر گھر پر حملہ کیا اور اسلحہ کی نوک پر اس کی بہو مسماۃ ریما کو اس کے تین سالہ بیٹے کیساتھ اغواء کرلیا اور اور بازیابی کے عوض 55لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او گلبہار پر مشتمل خصوصی ٹیم نے کاروائی کرکے اچینی بالا سے مغویہ کو اس کے بیٹے سمیت بازیاب کرلیا جبکہ چاروں ملزموں کو اسلحہ سمیت گرفتا ر کرلیا۔