پشاور۔ تھانہ خزانہ کے علاقہ ابراہیم آباد میں 2 بچو ں کی ماں کے اندھے قتل کا سراغ لگالیاگیا مقتولہ کو غیرت کے نام پر اجرتی قاتل کے ذریعے قتل کئے جانیکا انکشاف ہوا ہے پولیس نے مقتولہ کے شوہرکو ماسٹر مائنڈ ساتھی اور اجرتی قاتل سمیت گرفتار کرکے قتل کے عوض ملنے والی اڑھائی لاکھ کی نقدی بھی برآمد کرلی اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او خزانہ اعجاز خان نے بتایاکہ 13مئی کوابراہیم آباد کے رہائشی محمد اکبر نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کی بیوی دو بچوں کی ماں مسماۃ ثناء چیک اپ کیلئے ڈاکٹر کے پاس جارہی تھی کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیاگیا۔
تو وہ مقتولہ کا شوہر اپنے بیانات تبدیل کرتا رہا جب روایتی طریقے سے تفتیش کی گئی تو ان نے انکشاف کیاکہ اس نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کرایا ہے اور اس ضمن میں قتل کی منصوبہ بندی کرامت گجر نامی شخص کیساتھ کی جس نے ہزار خوانی کی رہائشی اجرتی قاتل آصف ولد صغیر اللہ کو اڑھائی لاکھ روپے کے عوض بیوی کو قتل کرنے کا ٹاسک حوالے کیا اور پھر اسی منصوبہ بندی کے تحت اجرتی قاتل نے وقوعہ کے روز بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا لیکن اب مدعی بننے والا خود ملزم بن گیا اور تینوں ملزموں کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرکے انہیں جیل منتقل کردیا۔