سربند میں مشہور آئس ڈیلر پولیس مقابلے میں ماراگیا

پشاور۔ اڑھائی ماہ قبل تھانہ سربند کے علاقہ میں گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس مخبر کو قتل کرنیوالا مشہور آئس ڈیلر انقلاب میں پولیس مقابلے میں ماراگیا پولیس نے ہلاک ملزم کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ ٗپستول اور آئس برآمد کرلی پولیس نے نعش تحویل میں لیکر مردہ خانہ منتقل کردی اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد نے بتایاکہ 29 مارچ کو باڑہ قدیم چیک پوسٹ کچھ ہی فاصلے پرو اقع شیخ میرو کلے میں مشہور آئس ڈیلر عمران ولد گلاب سکنہ جرما کوہاٹ حال شیخ میرو اپنے گھر کے باہر آئس فروخت کرنے میں مصروف تھا 

اس دوران مخبر محمد رفیق ولد عبدالرشید سکنہ چمکنی محلہ کوہاٹیان کو منصوعی خریدار بنا کر اسے آئس فروش کے پاس بھیجا گیاتو اس نے اسے پہچان لیا اورفائرنگ کرکے قتل کرکے ملزم فرار ہوگیا تھا تاہم ملزم کو کافی تلاش کیاگیا لیکن وہ روپوش تھا گزشتہ روز اطلاع ملی کہ ملزم عمران تھانہ انقلاب کی حدود میں موجود ہے اور آئس کی خرید وفروخت میں مصروف ہے جس کانوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کرکے چھاپہ مارا گیا تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے وہ مارا گیا پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک عدد لوڈڈ پستول، دو عدد ہینڈ گرنیڈ اور آئس برآمد کرکے نعش مردہ خانہ منتقل کردی۔