گرفتار 4رکنی رہزن و ڈکیت گروہ کے سنسنی خیز انکشاف

پشاورڈکیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے گرفتار 4رکنی رہزن و ڈکیت گروہ کے دوران تفتیش کئے گئے سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر آگئے گرفتار ملزمان 2017سے پشاورمیں وارداتیں کرتے رہے جبکہ لوٹی گئی رقم پر پک اپ گاڑیاں ٗ رکشے ٗ موٹر سائیکلیں اور جائیداد یں خریدی گئیں سرغنہ 2011سے لیکر 2015 تک مردان ٗ نوشہر ہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ وارداتیں کرتا رہا جس کے بعد وہ اسلام آباد منتقل ہوگیا 

2017ء سے مسلسل پشاور میں بینک سے رقم نکالنے والے تاجروں ٗ کرنسی ڈیلروں اور شہریوں کو لوٹا رہا اس ضمن میں ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے بتایاکہ بھانہ ماڑی پولیس نے راہزنی کی واردات کے دوران پولیس مقابلے کے بعد حضرت بلال ولد خائستہ گل اور مبین شاہ ولد مسکین شاہ سکنہ مردان کو گرفتار کیا تھاجن کے قبضے سے ابتدائی طور پر ساڑھے پانچ لاکھ روپے برآمد کئے گئے تھے جبکہ تفتیش کے دوران ملزموں نے اپنے دیگر ساتھیوں عادل اور ذیشان کی بھی نشاندہی کی جس پر اسے بھی گرفتار کیاکیا ایس ایس پی نے بتایاکہ ملزموں نے انکشاف کیا کہ وہ 2017سے پشاور میں وارداتیں کرآرہے ہیں جبکہ ان کا ٹارگٹ صرف بینک سے رقم نکالنے والے ٗ آڑھتی ٗ کرنسی ڈیلر تھے ایس ایس پی نے بتایاکہ سرغنہ حضرت بلال صرف وارداتوں کیلئے اسلام آباد سے پشاور آتا تھا اور یہاں فقیر آباد میں بارگین ڈیلر کے پاس گاڑی کھڑی کرکے موٹر سائیکل پر اسلحہ لیکر وارداتوں کرتے تھے 

ایس ایس پی کے مطابق کسی بھی واردات کے بعد 2 سے 3لاکھ روپے وہ عیاشی کیلئے رکھتا تھا جبکہ باقی رقم پر پک گاڑیاں ٗ رکشے ٗ موٹر سائیکلیں اور مردان میں اس کا سسر جائیدادیں خریدتا تھا پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔