شیخ محمدی میں 18سالہ لڑکے کی خودکشی ڈرامہ نکلی

پشاور۔ تھانہ بڈھ بیر کے علاقہ شیخ محمد ی میں تقریباً ایک ماہ قبل 18سالہ لڑکے کی خودکشی ڈرامہ نکلی باپ سگے بیٹے کا قاتل نکلا پولیس نے کاروائی کرکے قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا جس نے ابتدائی تفتیش میں قتل کا اعتراف کرلیا اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او بڈھ بیر بلال خان نے بتایاکہ 10 مئی کو طارق خان سکنہ شیخ محمدی نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ گھر میں موجو د تھا کہ اس دوران 18سالہ بیٹے نعمان نے خود کو گولی مارکر زندگی کاخاتمہ کردیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیاگیا تو والد کے بیانات میں تضاد تھا لیکن جب روایتی تفتیش کی گئی تو والد نے انکشاف کیا کہ نعمان نے خودکشی نہیں بلکہ اس نے فائرنگ کرکے اسے قتل کیا ہے پولیس کے مطابق ملزم نے بتایاکہ وقوعہ کے روز سیفن نہر میں نعمان نہا رہا تھا جسے مار مار گھر لے گیا اورپستول سے اسے ڈرا دھمکا رہاتھا کہ اچانک گولی چلی گئی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا اور واقعہ کو خودکشی کا رنگ دیا پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر ملزم نے اپنے داماد پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے نعمان کوقتل کیا ہے۔
۔