گاڑیاں چوری کرنیوالے 2بین الصوبائی گروہ گرفتار

پشاو۔کیپٹل سٹی پولیس نے پشاور ٗ لاہور ٗ اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں سے گاڑیاں چوری کرکے جعلی کاغذات کے ذریعے فروخت کرنیوالے دو بین الصوبائی گروہوں کو گرفتا ر کرلیا گرفتار ملزمان قیمتی گاڑیاں سرقہ کرنے کے بعد انجن چیسز نمبرز تبدیل کرکے  سادہ لوح افراد کو فروخت کرتے تھے جن کے قبضے سے مجوعی طور پر 5 مسروقہ موٹرگاڑیاں برآمد کرلی گئیں جس میں ایک گاڑی لاہور اور ایک اسلام آباد سے چوری ہوئی تھی ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹاؤن مختیار علی اور ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن محمد اشفاق پر مشتمل ٹیم تشکیل کاروائی کرکے سرغنہ سمیت تین ملزموں محمد جنید، رمیض پسران شفیع اللہ ساکنان ضلع خیبر اور عارف ولد صنوبر سکنہ نوشہرہ کو گرفتار کر لیا 

جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں سے بھی گاڑیاں چوری کرنے اور پھر انجن چیسز نمبرز تبدیل کرنے کے بعد سادہ لوح افراد کو فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے دو مسروقہ گاڑیاں برآمد کی گئیں اسی طرح مچنی گیٹ پولیس نے بھی خفیہ اطلاع پر ہونے والی کاروائی کے دوران کینال روڈپر تین ملزمان کامران ولد وارث سکنہ خزانہ، ظہور ولد جمیل سکنہ بہادر کلے اور عبدالصمد ولد عبد الغنی سکنہ بھانہ ماڑی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے تھانہ رمنہ اسلام آباد سے سرقہ شدہ گاڑی سمیت تین گاڑیاں برآمد کرلیں۔