پشاور میں موٹر سائیکلیں اور قیمتی موبائل فونز چھیننے والا گروہ گرفتار 

پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فونز چھینے والے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گرفتارگروہ کی نشاندہی پر دو موٹر سائیکلیں ٗموبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیاگزشتہ روز ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کی ہدایت پر ڈی ایس پی گلبہار سجادحسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار احمد اللہ پر مشتمل خصوصی ٹیم نے چار رکنی رہزن گروہ نعمان ولد فضل روف، عامر ولد شاہ جہان، بلال ولد مشرف اور ہدایت اللہ ولد محمد پرویز کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق خطرناک راہزن گروہ سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں رہزنی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔