خیبر سے 4 من منشیات پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ناکام

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ضلع خیبر سے 70 کلو چرس اور 93کلو گرام افیون پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی سمگلر کو موٹر کار سمیت گرفتا ر کرلیا گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن ظہور بابرآفریدی کو اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

جس کانوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کی ہدایت پر ا یس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد کی نگرانی میں ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ خان اور ایس ایچ او تھانہ بڈ ھ بیر بلال مہمندپر مشتمل خصوصی ٹیم نے آفریدی روڈ ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار نمبر529 کو روک کر تلاشی لینے پرگاڑی کے خفیہ خانوں سے 70کلو گرام سے زائد چرس اور93 کلو گرام سے زائد افیون برآمدکر کے ملزم جمشید ولد طما ش گل سکنہ ماشو گگر کوگرفتار کرلیاگرفتار ملزم نے منشیات ضلع خبیر سے پنجاب سمگل کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔