لائبریری نے بچوں کو ڈرون کے ذریعے کتابیں بھیجنا شروع کردیں

 پوری دنیا میں جاری کورونا آفت سے زندگی جامد ہوکر رہ گئی ہے اور بچے سکولوں سے دور ہوچکے ہیں۔ اس تناظر میں امریکی لائبریرین نے بچوں کو ان کی پسندیدہ کتابیں ڈرون کے ذریعے بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ورجینیا کی ایک لائبریریئن، کیلی پاسیک نے بتایا کہ بچوں کو ان کی پسندیدہ کتب پہنچانا ان کا فرض ہے۔ انہوں نے گوگل کی ڈرون سروس، ’ونگز‘ سے مدد لینے کا فیصلہ جو ضروری اشیا گھر کے دروازے تک پہنچاتی ہے۔ کیلی نے بچوں کی جانب سے کتابوں کی طلب کو سکول کے سپریٹینڈنٹ کے سامنے رکھا اور انہوں نے اس کی منظوری دیدی۔


کیلی، مونٹگمری کاو¿نٹی پبلک سکول سے تعلق رکھتی ہیں جہاں صرف بچوں کی ڈیڑھ لاکھ سے زائد کتب موجود ہیں۔ اب بچے ہر روز ان کے پاس اپنی پسندیدہ کتابوں کی فرمائش کررہے ہیں اور اگلے دن یہ کتابیں ایک خاص ڈبے میں بند کرکے ان کے گھروں تک پہنچائی جارہی ہیں۔

اس کامیابی پر کیلی اور ان کے ساتھی بہت خوش ہیں اور کتابوں کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم کیلی مختلف اشیا کے لیے گوگل ڈرون کی سروس گزشتہ برس سے استعمال کرتی رہی ہیں۔