خیبرپختونخو ا کابینہ میں توسیع کیلئے مشاورت شروع

پشاور۔خیبرپختونخو ا کابینہ میں توسیع کے لیے مشاورت کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے کابینہ میں تین نئے وزرا،ایک مشیر کے عہدے خالی ہیں جن کے لیے مختلف ناموں پر مشاور ت جاری ہے قبائلی اضلاع سے بھی ایک اور وزیر لیاجائے گا نئے وزراء کی شمولیت سے فارغ ہونے والوں کی راہیں مستقل طورپر بند ہوجائیں گی چھبیس جنوری کو تین وزراء کو کابینہ سے فارغ کیے جانے کے بعد سے  ان کے عہدے خالی چلے آرہے ہیں۔

محکمہ صحت کے امور صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کو حوالہ کیے گئے ہیں جبکہ محکمہ کھیل وسیاحت اور محکمہ مال کے تمام امور وزیر اعلیٰ محمود خان خود دیکھ رہے ہیں تاہم اب تین نئے وزراء لینے کی تیاریاں تیز کردی گئی ہیں تین نئے وزراء کے ساتھ ایک مشیر اور کئی معاونین خصوصی بھی لیے جائیں گے نئے اراکین کابینہ میں خواتین کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع سے بھی ایک وزیر لیا جائیگا اس سے قبل قبائلی اضلاع سے ایک وزیر اور ایک معاون خصوصی پہلے ہی کابینہ کاحصہ بنائے جاچکے ہیں نئے وزراء کو فارغ کیے جانے والے کے محکمے حوالہ کیے جائیں گے تاہم کھیل وسیاحت کے امور وزیر اعلیٰ کی طرف سے اپنے پاس ہی رکھے جانے کاامکان ہے کابینہ کے لیے نئے ناموں پر غور جاری ہے بعدازاں ان پر وزیر اعظم کے ساتھ مشاورت کی روشنی میں توسیع کافیصلہ کیاجائے گا