سال نو پرغل غپاڑہ اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے دفعہ 144 نافذ

کراچی میں 31 دسمبر سے یکم جنوری تک دو روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سال کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد ہوگی۔

پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔