افغانستان میں طالبان جنگجوؤں پر حالیہ حملوں کے بعد پاکستان، خاص طور پر خیبر پختونخوا میں، سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیمیں، بشمول تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، مختلف شہروں میں ممکنہ دہشت گرد ی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بات کرنے کے لیے آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی بلایا گیا۔ ان خطرات کے پیش نظر، حکومت نے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکنا رہیں۔
شہریوں کو مشتبہ سرگرمیوں یا افراد کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا مقامی حکام کو دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔