دریائے کرم میں تین بہنوں سمیت چار خواتین ڈوب گئیں

بنوں۔ دریائے کرم میں تین بہنوں سمیت چار خواتین ڈوب گئیں،ڈوبنے والی ایک خاتون کی لاش اور دوسری کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ دو لاپتہ خواتین کی تلاش جاری ہے بنوں کے علاقہ غوریوالہ دائمی کلہ میں فاطمہ خیل کی رہائشی تین بہنیں اور ایک مقامی خاتون سیر کے لئے گئی تھیں ٗ اس دوران وہ دریائے کرم کے پانی میں ڈوب گئیں۔

 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس کے رضاکاروں اور غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی ٗ ایک خاتون دختر حاجم کی لاش جبکہ ان کی بہن کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ ڈوبنے والی دو خواتین تاحال لاپتہ ہیں۔ آ خری اطلاعات تک لاپتہ خواتین کی تلاش جاری تھی۔