اسلام آباد۔وزارت ہوا بازی نے 262مشتبہ اور جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کی فہرست جاری کر دی، پالپا کے عہدیداران بھی لسٹ میں شامل ہیں۔ پی آئی اے نے مشتبہ لائسنس کے حامل 141پائلٹس گراؤنڈ کر دیئے۔
تمام ائیر لائن کے اوسطا ایک تہائی ہوا باز مشتبہ لائسنس کے حامل نکلے، جن میں پی آئی اے کے 141، ائیر بلیو کے 9اور سرین ائیر کے 10پائلٹس شامل ہیں۔ فہرست سامنے آنے کے بعد پی آئی اے نے فوری طور پر مشتبہ لائسنس کے حامل 141پائلٹس گراؤنڈ کر دیئے۔
ترجمان کے مطابق سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے وزارت ہوا بازی کو مطلع بھی کر دیا۔ فہرست میں پالپا کے سینئر عہدیداران اور ترجمان پالپا کیپٹن قاسم قادر کے نام کا بھی انکشاف ہوا ہے۔