پشاور- مشیر اطلاعات کے پی کے اجمل وزیر نے کہا ہے کہ جہاں جہاں ایس او پیز پر عمل نہیں ہو گا تو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کریں گے، مشکل وقت میں اپوزیشن کی منفی سیاست قابل افسوس ہے۔پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کے استعداد کار میں اضافہ کر رہے ہیں صوبے کے کسی اسپتال میں سہولیات کی کمی نہیں جبکہ اس میں مزید اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی محمود خان صورت حال کو خود مانیٹرکر رہے ہیں۔
ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔اجمل وزیر نے اپوزیشن پر بھی تنقید کی اور کہا کہ مشکل وقت میں اپوزیشن کی منفی سیاست قابل افسوس ہے اپوزیشن نے سیاست کرنی ہے تو بے شک کرے مگر پاکستان کے مستقبل سے نہ کھیلے۔ اجمل وزیر کے مطابق عوام اور تاجروں کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیئے ایس او پیز پر عمل واحد حل ہے۔ وزیر اعظم کی توجہ مسائل کے حل اور عوام کی خوشحالی پر ہے۔