ایل آر ایچ ملازمین کے سکیل ختم‘نئی پالیسی تشکیل

پشاور۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور نے تمام ملازمین کے سکیل ختم کرکے انہیں ادارہ جاتی ملازمین قراردینے اور ان کیلئے نئے قواعد و ضوابط کا اعلامیہ جاری کردیا‘جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایم ٹی آئی ایکٹ 2015سے قبل مینجمنٹ کونسل نے جن ملازمین کی تقرری کی ہے یا جو ایکٹ کے بعد ایم ٹی آئی میں ضم ہوئے وہ ہسپتال میں اپنی ملازمت جاری رکھیں گے 

‘تمام ملازمین کی تنخواہ گریڈز کے مطابق اور موجودہ تنخواہ کے طریقہ کار کے مطابق دی جائے گی‘ پراویڈنٹ فنڈ پالیسی کے تحت دیاجائے گا‘ سکیل کی تشریح اور منتقلی ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت کی جائے گی‘ ہسپتال ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ بورڈ کے آخری اجلاس میں ہوا ہے اور اب تمام ملازمین ہی ادارہ جاتی ملازمین ہوں گے۔