پشاور کے سرکاری سکولوں میں مختلف کیڈر کی سینکڑوں اسامیاں خالی

پشاور۔ پشاور کے سرکاری سکولوں میں مختلف کیڈرکے 650اساتذہ کی اہم اسامیاں خالی پڑ ی ہیں ٗ ان میں گریڈ 16کے سیکنڈری سکول ٹیچرز اور گریڈ 12کے پرائمری سکول ٹیچرز بھی شامل ہیں ٗ پشاور کے مردانہ سکولوں میں 259اور زنانہ سکولوں میں 291پوسٹیں خالی ہیں -

ذرائع کے مطابق پشاور کے بوائز سکولوں میں ڈرائنگ ماسٹر (گریڈ 15) کی 7ٗ سی ٹی (گریڈ 15) کی 40ٗ پی ای ٹی (گریڈ 15)کی 10ٗ اے ٹی (گریڈ 15) کی 10ٗ ٹی ٹی (گریڈ 15) کی 10ٗ ٹی ٹی (گریڈ 15) کی 9ٗ قاری (گریڈ 12) کی 10ٗ سب سے زیادہ پی ایس ٹی (گریڈ 12) کی 274ایس ایس ٹی (جنرل) گریڈ 16کی 15ٗ ایس ایس ٹی بائیو 7ٗ زایس ایس ٹی میتھس 7اور ایس ایس ٹی آئی ٹی کی 7اسامیاں خالی ہیں اسی طرح گرلز سکولوں میں سی ٹی کی 48ٗ ڈی ایم 5ٗ پی ای ٹی 4ٗ اے ٹی 8ٗ پی ایس ٹی 215ٗ ایس ایس ٹی کی 11اسامیاں خالی ہیں۔