پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے متعدد افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کرئیے ہیں اعلامیہ مطابق کے ایڈیشنل سیکرٹری آئی پی سی جاویدعلی کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان مقصود حسن کو ایڈیشنل سیکرٹری آئی پی سی ٗایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر کوہستان ضیاء الرحمان کو ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان ٗ خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی میں تعینات اکمل خان کو ایڈیشنل سیکرٹری لیبر ٗ سابقہ فاٹا کے ملازم جو اس وقت ڈپٹی کمشنر خیبر کے دفتر میں تعینات تھے کو تبدیل کرکے ان کی خدمات صوبائی محکمہ داخلہ کے سپر د کردی گئی ہیں ٗ
ایڈیشنل کمشنر پشاور تسلیم خان کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر فنانس پیر ا ایبٹ آباد جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر آف ہاؤسنگ فاؤنڈیشن برائے سرکاری ملازمین فضل محمد کو ایڈیشنل کمشنر پشاور،اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر حضرت علی کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم،اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر طارق محمود کی خدمات محکمہ پرائمری تعلیم کے حوالے کی گئی ہیں،اسی طرح تعیناتی کے منتظرعبدالغفور شاہ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت کی خالی آسامی پر تعینات کردیا گیا ہے اے ڈی سی تور غر شبیر احمد کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ قانون،اسسٹنٹ کمشنر جدبا تورغر صفدراعظم قریشی کو اے ڈی سی تور غر ٗ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرشاہ نگلہ اظہر ظہور کو اسسٹنٹ کمشنر جدبا تورغر تعینات کردیا گیا ہے تعیناتی کے منتظر انجینئر ناصر غفور کو تبدیل کرکے چیف انجینئر نارتھ محکمہ آبپاشی،پراجیکٹ ڈائریکٹر پیہور ہائی لیول کینال انجینئر عطاء الرحمان کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل سمال ڈیمز کی خالی آسامی پر تعینات کردیا گیا ہے پراجیکٹ ڈائریکٹر بارانی ڈیم پراجیکٹانجینئر شیخ محمد جلیل کو ڈائر یکٹر جنرل جبہ ڈیم ضلع خیبرجبکہ ڈائریکٹر ٹیکنیکل پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ سیل انجینئر شفیق الرحمان کو تبدیل کرکے چیف انجینئر مرج ضم شدہ اضلاع محکمہ آبپاشی لگادیا گیا ہے۔