خیبرپختونخوا میں شہداء کے نام سے منسوب روڈز کی تعمیر

پشاور۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا پچیسواں اجلاس منعقد ہوا  اجلاس میں فورم ممبران، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سپیشل سیکرٹری صحت، ڈپٹی سیکرٹری فنانس، لوکل گورنمنٹ کے نمائندے، ایڈیشنل سیکرٹری اور چیف اکانومسٹ محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی اجلاس میں روڈز بلڈنگز، صحت، شہری آبادی، بلڈنگز، روڈز، پلوں، پانی، جنگلات، لوکل گورنمنٹ، ابتدائی وثانوی تعلیم، ہائیر ایجوکیشن کے شعبوں میں منصوبوں کی منظوری دی گئی منظور ہونے والے منصوبوں کی کل لاگت 53.40 ارب روپے ہے اجلاس میں کل 35 منصوبے پیش کئے گئے  جن میں سے 29 منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ 6 منصوبے متعلقہ محکموں کو نظرثانی کے لئے واپس بھیج دئیے گئے اجلاس میں صوابی میں 21 کلومیٹر پر محیط مختلف سڑکوں سمیت گلیوں کی مرمت و تعمیر کا منصوبہ منظور کرلیا گیا منصوبے کی کل لاگت 34 کروڑ روپے ہے منظور ہونے والی سڑکوں میں کنڈا ٹوپی، گر مرغوز، زروبی ٹوپی، زیدہ کڈی، مرغوز یوسفی روڈ شامل ہے ضلع بٹگرام میں اوگی بٹگرام روڈ اور بیاری خوڑ کے مقام پر پل کی تعمیر نو کے 37 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی فورم نے ضلع مانسہرہ میں 3 کلومیٹر مانسہرہ لسن نواب روڈ (سی پیک انٹرچینج) کی تعمیر نو کی منظوری دے دی منصوبے پر 69 کروڑ روپے لاگت آئے گی اجلاس میں قراقرم ہائی وے سے پتن بازار روڈ، شنگل روڈ اور کوہستان میں بیلے پل اور دریائے سندھ پر پل کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری دی گئی جس پر 25 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی مردان میں 20 کروڑ روپے کی لاگت سے باروچ چوک سے نخاتر بانڈو، شیرین خان چوک سے باروچ تک روڈ کی منظوری دے دی گئی ضلع مردان میں 12 کروڑ روپے کی لاگت سے 6 کلومیٹر سپینکئی کاٹلنگ روڈ تعمیر کیا جائے گا ایم ون موٹروے سے منسلک 11 کلومیٹر صوابی جہانگیرہ روڈ کے باقی رہ جانے والے حصے پر دوطرفہ سڑک کی تعمیر کے لیے 4.3 روپے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں دیہی اور پسماندہ علاقوں میں میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کے لیے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کی مدد سے 30 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی منصوبے کے تحت ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، چارسدہ، اپر دیر، لوئر دیر، ہری پور، کوہاٹ، کوہستان، ملاکنڈ، مانسہرہ، مردان، نوشہرہ، پشاور، شانگلہ، سوات، صوابی، تورغر میں سڑکیں اور پل تعمیر کئے جائینگے منصوبہ اگلے مرحلے میں ایکنک کو بھجوایا جائے گا صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں صوبے میں مختلف پرانے پلوں کی دوبارہ تعمیر اور بحالی کے لیے 2.5 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی ضلع کرک کے علاقے متھہ خیل غر کلے میں 27 کروڑ روپے کی لاگت سے شہدہ روڈ جبکہ بانڈہ داؤد شاہ سے گورگوری تک 59 کروڑ روپے کی لاگت سے 38 کلومیٹر روڈ کی منظوری دے دی گئی پشاور میں 40کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف روڈز پر ایل ای ڈی لائٹس لگانے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا 

خیبرپختونخوا میں شہداء کے نام سے منصوب روڈز کی تعمیر، بحالی و مرمت کے لیے 3.5 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی12.5 کروڑ روپے کی لاگت سے بکا خیل بنوں میں فلڈ پروٹیکشن وال، پلوں کی تعمیر، نکاسی آب کے نظام کی بہتری کا منصوبہ منظور کرلیا گیاقبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں لانے کے لیے 40 کروڑ روپے کی لاگت سے تمام قبائلی اضلاع بیوٹیفیکشن، لینڈسکیپنگ اور تزئین و آرائش کے لئے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ضلع اورکزئی میں 11 کروڑ روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا منصوبہ منظور کرلیا گیاکورونا ایمرجنسی صورتحال اور قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں لانے کے لئے نئے ضم شدہ اضلاع میں نرسز، ایل ایچ ویز، پیرا میڈیکس، میڈیکل ٹیکنیشنز کی کمی کو پورا کیا جائے گا صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی فورم نے 1.7 ارب روپے کی لاگت سے منصوبے کی منظوری دے دی جس کے تحت قبائلی اضلاع میں 500 نرسز، 200 ٹیکنالوجسٹ، 200 ایل ایچ ویز کو ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے گا قبائلی اضلاع میں 85 بی ایچ یوز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 55 کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔