ملک میں اب تک کورونا کے متاثرین کی تعداد دو لاکھ نو ہزارسے زائد

گزشتہ روز ملک میں مجموعی طور پر مزید 2846 افراد میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی۔ جبکہ ان 24 گھنٹوں میں 118 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک بھی میں پیر کے روز 20930 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔

جن میں سے سندھ میں 8464، پنجاب میں 7729، خیبر پختونخوا میں 1877، اسلام آباد میں 2180، بلوچستان میں 328، گلگت بلستستان میں 94 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 258 ٹیسٹ کیے گئے۔

گلگت بلتستان میں اس وقت کوئی بھی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے۔ باقی ملک میں اس وقت 505 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔ کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے کل 1562 وینٹیلیٹرز مختص کیے گئے ہیں۔

پاکستان میں اس وقت بھی کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 106530 ہے۔

اب تک پاکستان بھر میں 209337 افراد میں وبا کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جن میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 1065، سندھ میں 81985، پنجاب میں 75501، خیبر پختونخوا میں 26115، اسلام آباد میں 12775، بلوچستان میں 10426، گلگت بلستستان میں 1470 کیسز شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4304 ہے۔ سب سے زیادہ اموات سندھ میں 1343 اس کے بعد پنجاب میں 1727 ہیں۔