ایک اور سینئر ڈاکٹر کورونا وائرس سے شہید

پشاور۔ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر گل مرجان برکی کوروناوائرس سے شہیدہوگئے‘ان کا15 دن پہلے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔سینئر ڈاکٹرمفتی محمود ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے۔

ڈاکٹر گل مرجان برکی کے انتقال سے خیبر پختوخوا میں کورونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد 13 ہوگئی ہے‘ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ان کی کورونا وائرس سے انتقال کی تصدیق کی ہے۔